• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم 4 بجے عوام سے ٹیلی فونک گفتگو کریں گے، فیصل جاوید

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر فون پر آپ سے براہِ راست بات کریں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج سہ پہر 4 بجے آپ کے سوالات کے وزیراعظم کے جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے آپ کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

وزیر اعظم کا آج پانچویں بار ٹیلیفون کے ذریعے عوامی رابطہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 3 بجے ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ پروگرام‘ ملتوی کردیا گیا تھا،عمران خان کو سہ پہر3بجےعوام سےبراہ راست ٹیلیفونک گفتگو کرنا تھی۔

دوسری جانب عمران خان آج صحافیوں اور اداکاروں سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع ک کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں وزیراعظم موجودہ صورتحال پر صحافیوں اور اداکاروں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں وزیراعظم دھمکی آمیز خط بارے بھی آگاہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید