• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم عمران خان آج صحافیوں، اداکاروں سے ملاقاتیں کریں گے

وزیرِ اعظم عمران خان آج صحافیوں اور اداکاروں سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقاتیں کریں گے۔

  وزیراعظم عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال پر صحافیوں اور اداکاروں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان موصول ہونے والے مراسلے کے بارے میں صحافیوں اور اداکاروں کو بھی آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست رابطہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید