وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے وہی بات کی ہے جو وزیر اعظم اور روسی صدر کی ملاقات کے اعلامیے میں ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ جو لوگ لکھ رہےہیں آرمی چیف نےجنگ کی مخالفت کرکےگویا روس کی مخالفت کی، ان سے کہتا ہوں وزیر اعظم اور صدر پیوٹن کی ملاقات کے بعد کا اعلامیہ دیکھ لیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف نے وہی بات کی جو اُس اعلامیے میں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھانے کی سازش ناکام ہوگی۔