• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم اسمبلی آرہے ہیں، جیت ہو، ہار ہو، لوگ ہار کے بھی مزہ لیتے ہیں، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، روزوں کے بعد کرائیں، حج کے بعد کرائیں، الیکشن کرائیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں تو انجوائے کررہا ہوں کہ 4 سال ہوگئے ورنہ ہم تو دس دس مہینے میں جاتے رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے سیکیورٹی کیلئے 9 ہزار لوگ رات کو تعینات کیے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان اب لاہور، گوجرانوالہ، کراچی میں جلسہ کرے گا، خان صاحب کیلئے پیسہ مسئلہ نہیں، ساری قوم نکل آئی ہے، اپوزیشن نے یہ جو فولش شاٹ کھیلا ہے یہ اُسے راس آگیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کی بیوقوفی اور نااہلی سے عمران خان مقبول ہوگیا ہے، جب عمران خان باہر نکلے گا یہ اس کو برداشت نہیں کریں گے، گرفتار کریں گے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ جب عمران خان کو گرفتار کریں گے تو پورے ملک میں احتجاج کی نئی لہر اٹھے گی، میرےخیال میں یہ بیوقوف عمران خان کو گرفتار کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ عمران خان کی مقبولیت کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 172 آدمی 22 کروڑ کا کیسے مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ بیچنے والے جب اپنے حلقوں میں جائیں گے ان کے منہ کالے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو شدید خطرہ ہے، سسٹم بھی لپیٹا جاسکتا ہے،  نئے الیکشن بھی ہوسکتے ہیں، 155 لوگ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک شفاف الیکشن ہو تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ الیکٹڈ ہے یہ سلیکٹڈ ہے۔

قومی خبریں سے مزید