• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر ریحام خان نے کیا کہا؟

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سینئر صحافی ریحام خان کا بھی تحریک عدم مسترد ہونے کے بعد ٹوئٹ سامنے آگیا۔

ریحام خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان نے جو سرپرائز دیا وہ ویسا ہی تھا جیسا کہ کسی کی توقع تھی۔ 

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی خود غرضی میں ملک کو آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسترد کی جاتی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید