• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا اس کو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے احکامات کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 3 اپریل کو پاکستان کے آئین اور عوام کیساتھ کھلواڑ کیا، ملک میں پی سی او اور قبضے والی حالت ہے، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین شکن ٹولہ 22 کروڑ عوام اور آئین کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، آئین معطل اور ملک سنگین آئینی، سیاسی، معاشی بحران سے دوچار ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال معیشت، پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن، میڈیا سمیت دیگر اداروں کو یرغمال بنایا، اب مہنگائی، غربت اور بھوک سے پسی عوام کو اپنے غیرآئینی اقتدار کے ذریعے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان بیرونی سازش کے جھوٹ سے اپنی نالائقی، کرپشن اور تاریخی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید