• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے سیاسی محاذ پر وزیرِ اعظم عمران خان نے خود رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وہ 1 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

لاہور میں وزیرِ اعظم عمران خان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکانِ اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ پنجاب اسمبلی کے مختلف گروپوں کی بھی ملاقات کرائی جائے گی۔

ان سے عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی بھی ملاقات کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں ارکان سے رابطوں پر وزیرِ اعظم عمران خان کو رپورٹ دیں گے۔

ایک روزہ دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم تحریکِ انصاف کے کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

اس دوران وہ عثمان بزدار، عمر چیمہ اور پرویز الہٰی سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو بھی کریں گے۔

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی اور حسین الہٰی بھی شریک ہوں گے۔

دورانِ ملاقات وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔

ملاقات میں ارکانِ اسمبلی سے رابطوں اور جوڑ توڑ سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید