خاتون اول بشری بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا نے کہا کہ فرح خان رہائش کے لیے دبئی چلی گئی ہیں۔
موسیٰ مانیکا نے کہا کہ ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔
دوسری جانب اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فرح خان نے ہر پولیس والے، ہر ڈی سی کی ٹرانسفر یا پوسٹنگ پر پیسے لیے، وہ پیسے کہاں جاتے رہے؟
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کا بیگ ہے، جو کئی پاکستانیوں کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔