ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو عمران خان خود نکالنا چاہتا تھا، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں وزیراعلیٰ نہیں ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پنجاب کے اسپیکر وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں ہیں جبکہ پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہے، امید ہے عدالت آئین کے مطابق تاریخی فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا 63 اے کے تحت منحرف اراکین کو ووٹنگ سے روکنے کا فیصلہ آئے گا، ماضی میں جنہیں غدار کہا گیا تاریخ انہیں آج بھی یاد رکھتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرح بی بی پر بہت الزامات لگا دیتا اگر میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہوتا، عدالت فرح پر لگے الزامات پر سوموٹو ایکشن لے کر تحقیقات کرائے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج ملک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جب تک پارٹی چاہے بطور ایڈمنسٹریٹر عہدے پر برقرار رہوں گا۔