• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کی سالگرہ پر 'اج لگیا اے پتہ' کا میوزک ویڈیو ریلیز

سرحدوں کے دونوں طرف سے بے شمار محبتیں اور تعریفیں سمیٹنے والے زندگی کے منفرد اسٹوری لائن پر مبنی مسز اینڈ مسٹر شمیم کے ہر سو چرچے ہیں۔

صبا قمر اور نعمان اعجاز کے مرکزی کرداروں کے ساتھ یہ ویب سیریز حال ہی میں ZEE 5 پر شروع ہوئی ہے۔ مسز شمیم کا کردار کرنے والی صبا کی سالگرہ کے موقع پر زندگی نے ویب سیریز کے OST کی میوزک ویڈیو 'اج لگیا اے پتہ' ریلیز کی ہے۔ 

سمیع خان کی دھن اور فریحہ پرویز کی آواز  نے اس گیت کو مزید دلکش بنادیا ہے جبکہ خوبصورت بولوں کے ساتھ یہ نغمہ سننے والوں کے دل موہ لینے کے لیے کافی ہے۔ اس میں عمینہ اور شمیم کے درد اور دل ٹوٹنے کے احساس کو عمدگی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جب حقیقت آپ کے سامنے آشکار ہوتی ہے اور اس احساس کو لفظوں میں ڈھال دیا جائے تو ایسا نغمہ وجود میں آتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ دلکش نغمہ عمینہ کے جذبات کی صحیح عکاسی کرتا ہے۔ واقعی یہ سالگرہ کا بہترین تحفہ ہے۔ کاشف نثار اور مصباح شفیق کی پروڈکشن مسز اینڈ مسٹر شمیم ایک غیر معمولی لو اسٹوری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید