• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،رمضان میں قیمتوں پرکنٹرول اورسیکورٹی کیلئے پلان تیار

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول  کیلئےتھوک اور پرچون کے الگ الگ نرخ مقرر کئے جائیں گے،  مساجد، امام بارگاہوں مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئےجامع پلان مرتب کر لیا گیا، مساجد اور امام بارگاہوں کو سکیورٹی کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں، ایم پی ایز ملک حنیف اعوان، چوہدری اشرف دیونہ، چوہدری شبیر احمد، میاں امجد محمود، علماء کرام صاحبزادہ سید سعید شاہ گجراتی، سید ضیااللہ شاہ، پروفیسر سید سرفراز جعفری، قاری الطاف الرحمان، ڈاکٹر طارق سلیم،سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں خادم سلیمی نے بھی اظہار خیال کیا  ۔
تازہ ترین