• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں جانتا ہوں امریکا ہمارا دوست نہیں ہے، سراج الحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ خط کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کی خاموشی حیران کن ہے۔ میں جانتا ہوں امریکا ہمارا دوست نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ آئین کو اصل اسپرٹ پر بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیے کہ آئین اور قانون کیا کہتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین بحال ہو۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین پر پہرہ دینا ہم ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، آئین کو بحال کیا جائے، مارشل لاء کا بہانہ نہ بنایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے بغیر سانس بھی نہیں لیتی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو امریکا کے کہنے پر بھارت کے حوالے کیا گیا، میں جانتا ہوں امریکا ہمارا دوست نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید