پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ غلط ثابت ہوئی، اب اسمبلی کو بحال ہونا چاہیے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی جانی چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت الیکشن کی ٹھیکیدار بن رہی ہے، الیکشن کا مطالبہ اپوزیشن کا تھا، اگر کوئی الیکشن کے لئے تیار ہے تو ہم ہیں۔