کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر ایس بی سی اے حکام سے وضاحت طلب کرلی، جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ کے روبرو نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق ڈی جی ایس بی سی اے و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے کہا کہ2017 کو عدالت نے پورشنز پر کام روکنے کا حکم دیا، حال ہی میں مزید تعمیرات کر دی گئیں، درخواست گزار نے کہا کہ پلاٹ نمبر اے 538 بلاک آئی میں پورشنز پر کام روکا جائے، عدالت نے ایس بی سی اے حکام سے 4 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔