سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) معمولی تلخ کلامی اور سابق رنجش پر2افراد کو زخمی کردیا۔۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سانگر میں اشرف سمیت پانچ افراد نے معمولی تلخ کلامی پر ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے مبشر حسین کو زخمی کردیا اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ رجدےوالی میں سابق رنجش پر عامر اور بوٹا نے ڈنڈوں کے وار کرکے اجمل کے والد اشر ف کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔