لاہور (نیوزرپورٹر)سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نےمنی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری حکم جاری کردیا،3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں اس وقت آئینی بحران ہے، سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لے کر تمام سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں،ساری صورتحال میں عدالت کی ملزم کی حاضری معافی کی درخواست سے مطمئن ہے، عدالت ملزم شہبازشریف کی 1 روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتی ہے۔