• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کو تالے لگا کر کیا ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

پنجاب اسمبلی کو تالے لگا کر کیا ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے اہم ریکارڈ تلف کیا جارہا ہے۔

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اہم فائلیں اور ریکارڈ غائب کرنے کا عمل جاری ہے، تلف یا غائب کیے جانے والے ریکارڈ میں اسمبلی عمارت کی تعمیر و مرمت کا ریکارڈ شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ملازمتوں سے متعلق ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، کئی اہم فائلوں اور دستاویزات پر جعل سازی بھی کی گئی۔

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ ریکارڈ اہم شخصیت کےحکم پر تلف کیا گیا، اہم شخصیت کے تعلق والے افسران ریکارڈ تلف کرنے میں ملوث ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی گاڑیوں میں ریکارڈ کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین پر میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے لیے ڈپٹی اسپیکر، ارکان اسمبلی کے داخلے پر پابندی لگائی گئی۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وہ اسمبلی ریکارڈ تلف کرنے یا کسی اور مقام پر منتقلی کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید