لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ بادی النظر میں اسمبلی کے حالات و واقعات آئین کے خلاف ہیں، سیکریٹری اسمبلی صورتحال واضح کرنے کے لیے ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔
عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری اسمبلی وزیراعلیٰ کے انتخاب کا طریقہ کار بھی لے کر پیش ہوں، سپریم کورٹ میں اے جی پنجاب کے بیان کے بعد اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اختیارات واپس لینے کے خلاف علیحدہ سے درخواست دائر کی۔