پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات میں آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے ہٹ کر کسی معاملے پر بحث نہیں کرائی جاسکتی۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگر آج حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے جمہوری و آئینی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو یہ دستور کی دوسری بار خلاف ورزی ہوگی۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کی قرارداد چوتھے نمبر پر ہے۔