• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر آصف علی زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ آج کیا حکمت عملی اپنائی جائے گی، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا سب کچھ پہلے ہی بتا دوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے پہلے سے بہتر ہے، کچھ نہ ہونے سے تو بہتر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی مانے نہ مانے آئین مانتا ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی ایم این اے امپورٹڈ نہیں ہے، خان صاحب جو چاہے کہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 3 اپریل کو خان صاحب نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے جو کرایا وہ غیر آئینی تھا۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید