• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جاتی دیکھ کر یہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت جاتی دیکھ کر یہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، ان کا تکبر آئین سے بڑا ہے، ملک کو چلانا کھیل نہیں ہوتا، آج بھی آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنا چکی ہے، مشترکہ اپوزیشن تحمل سے بیٹھی ہے، ہنگامہ آرائی حکومت کرنا چاہتی ہے۔

شیری رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا بیانیہ بنانا ہے کہ ہم وفادار باقی سب غدار ہیں، الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پوری اکثریت میں ہیں، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی، آج ووٹنگ ہونی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ سب کے چہرے دیکھ لیں، جس کے پاس واضح اکثریت ہو وہ بوکھلایا ہوا نہیں ہوتا، فیصلہ قبول کررہے ہیں تو کیوں پریشان ہیں۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت شروع ہونے والا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید