آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ آرٹیکل 63اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر 12 اپریل کو دن ایک بجے سماعت کرے گا۔
اس صدارتی ریفرنس پر سماعت عدالتِ عظمیٰ کا 5 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔
خیال رہے کہ صدارتی ریفرنس میں منحرف اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کی مدت سے متعلق ہے۔