ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اپنی قوم کے جوہری حقوق سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ویانا میں جوہری مذاکرات میں تعطل کے بعد اپنے بیان میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں شریک فریقین کوایرانی قوم کےحقوق کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے، ویانا میں ایران اور امریکا کے11 ماہ سے جاری بالواسطہ جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران امریکا رہ جانے والے مسائل کےحل کے لیے سیاسی فیصلوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔