وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کو تبدیل کرنے کی کوئی بات ہوئی نہ ایسا سوچا ہے، میں اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہوں گا۔
سینئیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی صورت ہار نہیں مانیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ خط چیف جسٹس، چیئرمین سینیٹ، آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو دکھایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عسکری ڈیپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، نہ پہلےکبھی شکست تسلیم کی نہ اب کریں گے،
انہوں نے کہا کہ حلف اور پاکستان سے غداری نہیں کروں گا، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کروں گا، تنہا ہوں لیکن قوم کے لیے لڑوں گا، سمجھوتہ نہیں کروں گا۔