اسلام آباد(حذیفہ رحمان) موٹر وے کے پیٹرول پمپ پر اتفاقیہ ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان کوہسار مارکیٹ کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں بھی اتفاقیہ ملاقات ہوگئی، دونوں رہنما دو گھنٹے تک ریسٹورنٹ میں موجود رہے اور علیحدہ علیحدہ میزوں پر کھانا کھایا، اتفاقیہ ملاقات کے بعد چوہدری نثار ہوٹل کی دوسری منزل پر وفاقی وزیر رانا تنویر کے ہمراہ بیٹھے رہے، ذرائع کے مطابق عمران خان پہلے ہوٹل سے روانہ ہوئے جبکہ چوہدری نثار پندرہ منٹ کے وقفے سے روانہ ہوئے ، دونوں رہنمائوں میں پاناما لیکس سمیت اہم ملکی معاملات اور ملا منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مل کر حکمت عملی تیار کرنے پر غیررسمی گفتگو ہوئی ۔