• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم کو یومِ دستور پر مبارک باد پیش کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا، 1973ء کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 73ء کے آئین کی بحالی کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔

ان کا کہنا ہے کہ 1973ء کے آئین کی خاطر محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے قیداور مشکلات برداشت کیں۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ اسی آئین کی بحالی کے لیے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے بھی تاریخ ساز جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ 1973ء کے آئین کی بحالی کے لیے آزادیٔ صحافت کے علمبرداروں نے بھی بھرپور جدوجہد کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ 1973ء کے آئین کے لیے پھانسیاں،کوڑے اور قید قبول کرنے والوں کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آئین کی حکمرانی سے ملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید