کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے اثاثے چھپائے اور انہیں غلط طریقے سے ظاہر کیا،پانا ما لیکس کے حوالے سے بھی وزیراعظم نے غلط بیانی کی جس سے عوام کے ذہنوں مین سوالات ابھرے، حکومت کو پانا ما لیکس کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے،وہ بدھ کو مقامی ہوٹل میں تقریب میں خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ رینٹل پاور کیس میں ہم پر جو الزامات لگائے گئے وہ ثابت نہ ہوسکے پھر بھی ای سی ایل میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے نام شامل کئے گئے، میں نے نیب سے پوچھا کہ اربوں روپے کی بات انکے پاس کہاں سے آئی تو مجھے بتایا گیا کہ میڈیا نے یہ باتیں دی ہیں ،اب ہم میڈیا سے تو جھگڑا کرنہیں سکتے۔