اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 73کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ قوم کو یوم دستور پر مبارکباد دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا، 73کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹوشہید نے 1973 کے آئین کی بحالی کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی، اسی آئین کی خاطر بینظیر بھٹوشہید نے قید اور مشکلات برداشت کیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیازی حکومت کے خاتمے کے بعد دستور اور جمہوریت محفوظ ہیں۔ قومی یومِ دستور پر پیغام دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین کا قوم کو یومِ دستور کی مبارکباد، شہید بھٹو کی زیرِ قیادت دستورسازی میں کردار ادا کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ1973ء کا آئین ہمارے قومی اتحاد کا بائنڈنگ فورس ہے، ہمارا آئین جمہوری استحکام، معاشرتی مساوات، پائیدار معیشت اور مضبوط ریاست کے حصول کا متفقہ قومی لائحہ عمل ہے۔