• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ساتھ دیکرقوم سے غداری نہیں کر سکتا، خورشید شاہ

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کریں گے‘ یہ ملاقات کا وقت نہیں ہے‘ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ذاتی اختلافات بھلا کر قومی مفاد میں ایک ساتھ کھڑے ہیں‘ میں حکومت کا ساتھ دے کر قوم سے غداری نہیں کرسکتا‘ اگر حکومت سے مل جائوں توایک گھٹیا آدمی اور مجھ میں کیا فرق ہوگا۔بدھ کو ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ہم ساتھ ہیں سیاست میں آگے پیچھے رہنے کا مسئلہ نہیں ہوتا ‘حکومت کی جانب سے الگ الگ بیانات سے کنفیوژن پیدا ہوئی بیٹی، بیٹوں وزیر اعظم اور وزراء سب کے بیانات مختلف ہیں ۔
تازہ ترین