• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور سے کوئٹہ آنیوالی گیس پائپ لائن کو اڑانے کی کوشش

ڈیرہ مرادجمالی( نامہ نگار)نامعلوم افراد نے شکار پور سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزمواد سے اڑانے کی کوشش کی ۔ دھماکہ خیز سے پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب گوٹھ لعل۔حسن کے مقام پر کوئٹہ سے شکار پور جانے والی 24انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش دھماکہ سے پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا واقع کے بعد پولیس وسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ملک بھر سے سے مزید