پشاور( کرائم رپورٹر) متھرا میں 14سالہ لڑکے کو ذبح کردیا گیا ٗفقیر آباد سے جوان لڑکی کو اغواء کر لیا گیا ٗٹائون میں ایک شخص موٹرکار اور ایک موبائل فون سے محروم ہو گیا ۔صفدر خان ولد سیداکبر خان سکنہ گاڑہ تاجک مینو کورونہ نے تھانہ متھرا پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب اس کا 14سالہ بیٹا منصف علی نماز عشاء کی ادائیگی کے لئے مسجد گیا اور واپس نہیں آیا وہ ساری رات ا س کے موبائل فون پر کال کررہے تھے لیکن اسکا موبائل اٹنڈ نہیں ہورہاتھا سحری کے بعد اس کا موبائل فون بند آرہاتھا ۔