فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے پاکستان نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے اُمیدیں باندھ لیں۔
فہد مصطفیٰ کا شمار اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو پی ٹی آئی کی حکومت سے بےحد تنگ تھے اور اس حوالے سے کافی بار اُنہوں نے سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی آواز بھی بُلند کی تھی۔
عمران خان کے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد جہاں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شدید برہم اور غمزدہ ہیں تو وہیں فہد مصطفیٰ خوش نظر آرہے ہیں جس کا اندازہ اُن کے حالیہ ٹوئٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تصویر شیئر کی اور اُنہیں مبارکباد پیش کی۔
اداکار نے شہباز شریف سے اُمید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ دفتر کی پوری طرح خدمت کریں گے۔
اُنہوں نے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔