سینئر صحافی حامد میر نے انٹرنیٹ صارفین کی پرا نی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شہباز شریف 2018ء میں وزیر اعظم منتخب ہونے والے سیاسی رہنما عمران خان کو ایوان میں کھڑے ہو کر، ہاتھ ملا کر جیتنے اور وزیر اعظم بننے کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
حامد میر نے اس ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’شہباز شریف نے عمران خان کو 2018 میں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، آج شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے لیکن عمران خان مبارکباد دینے وہاں موجود نہیں تھے، خان نے 2 دن قبل ہی گھر سے استعفیٰ دے دیا تھا، تحریک عدم اعتماد کے بعد وہ ایک بار بھی اسمبلی میں نہیں آئے۔‘
اس ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھے جملوں نے عوام کو دونوں رہنماؤں میں پائے جانے والی اخلاقیات سے متعلق سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔