جماعت اسلامی کا ’کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ‘ دوسرے مرحلے میں روہڑی کی جانب رواں دواں ہے،کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر مارچ کےقائد سراج الحق چلتی ٹرین پر چڑھتےہوئے ٹانگ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
جماعت اسلامی کاکرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا دوسرامرحلہ صبح8بجےلاہورسےشروع ہوا تھا، مارچ اس وقت اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ یہ مارچ رات روہڑی میں قیام کرے گا جہاں سے جمعےکےدن تیسرے اور آخری مرحلے کے سفر پر کراچی کیلئے روانہ ہو گا ۔
مارچ کے قائد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر حادثے سےاس وقت بال بال بچ گئےجب وہ خطاب کیلئےاسٹیشن پر اُترے ہوئےتھےکہ اسی دوران ٹرین چل پڑی۔
سراج الحق بھاگتے ہوئےکارکنوں کی مدد سے ٹرین پر چڑھ تو گئے، مگر اس دوران ان کی ٹانگ پر چوٹ آ گئی۔ انہیں ٹرین میں ہی مرہم پٹی کر دی گئی ہے۔