نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد کے پیش نظر مزار قائد کے اطراف سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔
کراچی میں مزار قائد کے اطراف رینجرز، پولیس اور ایس ایس یو کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ کراچی کا دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کا استقبال کرینگے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کی قیادت کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد شہبازشریف وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
سندھ میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوپہر 2 بجے بہادرآباد مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔