عوام کی اکثریت نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے پیچھے امریکی سازش کے نظریے کو مسترد کردیا ہے۔
گیلپ پاکستان نے نئے سروے کے نتائج جاری کردیے گئے ،جس میں عوام کی اکثریت نے رائے دی کہ عمران خان کو ہٹانا امریکی سازش نہیں ہے۔
سروے میں 66 فیصد نے رائے دی کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی وجہ مہنگائی ہے۔
گیلپ کے گزشتہ سروے میں 64 فیصد افراد نے مہنگائی کو حکومت کے خاتمے کی وجہ بتایا تھا، حالیہ سروے میں اس تعداد میں مزید 2 فیصد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔
سروے میں 60 فیصد شہریوں نے سابق اپوزیشن رہنماؤں پر عمران خان کے غداری کے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے۔
حالیہ سروے میں خیبر پختونخوا اورسندھ میں 65 فیصد اور پنجاب میں 58 فیصد شہریوں نے الزامات ماننے سے انکار کردیا ۔