وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی مہنگی کرنے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان صنعت و پیداوار کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 94 روپے فی کلو چینی کی فروخت پر نوٹس لے لیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان میں اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، مانیٹرنگ ٹیموں نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں کو چیک کیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ چینی ریٹیل پر 85، ہول سیل میں 82 روپے کلو دستیاب ہے۔