رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں چلی گئی ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت گورنر راج کی دھمکی کو سمجھ گئی ہے، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی وفاق کے مطالبات کو گنجائش دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی میں اس تبدیلی کی بھنک بھی بانیٔ پی ٹی آئی کو پڑنے نہیں دی گئی، مجھے پارٹی کا اسلام آباد کی طرف مارچ نظر نہیں آ رہا ہے۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ فی الحال وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اپنے بچاؤ کی پڑ گئی ہے، پی ٹی آئی اب عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں چلی گئی ہے۔