• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار کے وزیرِاعلیٰ غیر مشروط معافی مانگیں: اویس لغاری

اویس لغاری—فائل فوٹو
اویس لغاری—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نصرت پروین کی بھارت میں سرِ عام تضحیک انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بھارت میں مسلمان خاتون کے حجاب کی بے حرمتی پر جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کا نقاب زبردستی ہٹانا ناقابلِ قبول اور افسوس ناک عمل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلم خواتین کے حقوق نظر انداز کرنے کا تشویش ناک رجحان سامنے آیا ہے۔

اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نصرت پروین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، بہار کے وزیرِاعلیٰ غیر مشروط معافی مانگیں۔

قومی خبریں سے مزید