صدر آصف زرداری سے آئرلینڈ کے لیے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ آفتاب نے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدرِ مملکت نے پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں صدر نے سرمایہ کاری اور آئی ٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
دریں اثناء صدرآصف زرداری سے تاجکستان کے سفیر شریف زودہ یوسف طوہر نے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینےکا عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 1992ء میں تاجکستان سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ دفاع، سیکیورٹی، تجارت اور معیشت میں دو طرفہ تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
صدر زرداری نے علاقائی رابطہ کاری بڑھانے اور براہِ راست پروازوں کی بحالی پر بھی زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کا کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک میں توانائی کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔