• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف الیکشن کیلئے میڈیا، آزاد مبصرین کو اسمبلی کارروائی دیکھنے دیں، حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی نمائندہ) متحدہ اپوزیشن کے وزیر اعلیٰ کیلئے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے پریذائیڈنگ آفیسر و قائمقام سپیکر دوست مزاری کو شفاف الیکشن کرانے کیلئے اپنے مطالبات اور تحفظات پر مبنی خط بھجوا دیا،خط میں حمزہ شہباز نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے میڈیا،آزاد مبصرین کو اسمبلی کارروائی دیکھنے دیں،پلڈاٹ، فافن اور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کے مطابق خط کے متن میں مطالبہ کیا گیا کہ انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کسی رکن اسمبلی کو اسمبلی جانے، کارروائی میں حصہ لینے اور ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔