اوکاڑہ(وارث حیدری)میاں نواز شریف نے حکمران اتحاد کی ہر جماعت کو ہر قیمت پر وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کو واضح ہدایات دے دیں،پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونے پر راضی،ایم کیو ایم کی طرف سے بھی آمادہ ہونے کا قوی امکان،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو 18 گھنٹے کام کرنے اور کراچی کا کامیاب دورہ کرنے پر شاباش دی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پشاور دورہ میں مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کی قیادت جبکہ کوئٹہ کے متوقع دورہ میں بی این پی مینگل ،بی اے پی کے قائدین کو ہمراہ لے کر جائیں گےاسی طرح وزیر اعظم کی لاہور آمد پر جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کو خاصی اہمیت دی جائے گی۔