• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )ضلع حکومت شیخوپورہ نے 19ارب 83کروڑ 55لاکھ 84ہزار روپے کا سال2015-16ء کا ترمیم شدہ بجٹ منظور کر لیاہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 5ارب 99کروڑ جبکہ نان سیلری کی مد میں 60کروڑ 56لاکھ 92ہزار کی رقم مختص کی ہے ۔ترقیاتی کاموں کے لئے 27کروڑ 20لاکھ 23ہزار مختص کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے لئے 3کروڑ 48لاکھ 84ہزار محکمہ صحت کے لئے 36کروڑ 16لاکھ 83ہزار ، زراعت کے لئے 2کروڑ41لاکھ 16ہزار ، فنانس اینڈ پلاننگ کے لئے 1کروڑ 84لاکھ ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ 2کروڑ 62لاکھ ، ورکس اینڈ سروسز 8کروڑ 41لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ 
تازہ ترین