راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہے جب سے پیدا ہوا ہوں یہی سن رہا ہوں کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کی 30 تاریخ تک سب ایکسپوز ہو جائیگا کہ کس طرح عمران خان کو اقتدار سے اتارا گیا، روک سکیں تو یہ روک لیں۔