• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ کے قریب دھماکا، پاور ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاور اڑا دیئے

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے قریب گوٹھ بھائی خان وگن کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں نے ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاور دھماکے سے اڑا دئیے۔ دادو اور شکارپور اضلاع کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔واپڈا کی ملک گیر بجلی کی تنصیبات کے ادارے این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے گڈو پاور اسٹیشن سے دادو پاور اسٹیشن کو ملانے والی پانچ سو کے وی کی ہائی پاور ٹینشن لائن کے ٹاورز نمبر 526 اور 527 کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا کر دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ ایک ہیوی اور ڈبل ڈیکر ٹاور مکمل طور پر زمیں بوس ہوگیا جبکہ دوسرا ٹاور بھی بری طرح متاثر ہوا۔دھماکے کے باعث دادو اور شکارپور کے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی آصف رضا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور فنگر پرنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کا محاصرہ بھی کرلیا۔