• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کی پانچ یونین کونسلوں میں14جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن معطل

 راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاطر محمود نے میونسپل کارپوریشن مری کی پانچ یونین کونسلوں میں14جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت عالیہ کے روبرو محمد وقاص وغیرہ نے تنویر اقبال خان کے ذریعے دائر رٹ پٹیشنز میں مری کی یونین کونسلوں مری سٹی،گھوڑا گلی،نمبل،ٹریٹ اور چاریحان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے جاری الیکشن شیڈول کو چیلنج کیا ہوا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ ابھی تک الیکشن معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور الیکشن کمیشن نے بدنیتی برتتے ہوئے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔جمعرات کو سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے شیڈول معطل کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرلیا۔ 
تازہ ترین