مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں یتیم بچے اور بچیاں شاید آج پہلی بار یتیمی محسوس کریں گے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بلقیس ایدھی صاحبہ نے اپنی زندگی ایدھی صاحب کے مشن میں پہلے ان کا ساتھ دینے میں اور ان کے بعد اس مشن کو جاری رکھنے میں گزاری۔
مریم نواز نے لکھا کہ پوری قوم آج سوگوار ہے مگر لاکھوں یتیم بچے اور بچیاں شاید آج پہلی بار یتیمی محسوس کریں گے۔
انہوں نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اللّہ تعالیٰ بلقیس ایدھی صاحبہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔