نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہٰی کامیاب ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دوست محمد مزاری مسلم لیگ ن کیساتھ مل چکے ہیں، دوست محمد مزاری بلے کے نشان پر منتخب ہوئے تھے ۔
فیاض چوہان نے کہا کہ اسمبلی کے وقار کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے ۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ پرویز الہٰی کو اپنی جماعت ق لیگ کے ساتھ پی ٹی آئی کی حمایت بھی حاصل ہے۔
پرویز الہٰی کی جانب سے 189 ارکان کی حمایت کا دعویٰ سامنے آیا ہے جبکہ حمزہ شہباز شریف نے 200 سے زائد ارکانِ اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض گروپ اور پیپلز پارٹی کی حمایت انہیں حاصل ہے۔