• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہیں ہوں گے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشد شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے استعفے منظور نہیں ہوں گے، کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اراکین کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں، پی ٹی آئی سے کہوں گا وہ اسمبلی میں کردار ادا کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفوں پر افسوس ہے، انہیں پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے، ان کے 50 فیصد اراکین واپس آ جائیں گے۔

قائم مقام اسپیکر نے 123پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا تھا کہ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب قاسم سوری نے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ارکان کے استعفے بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصول ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید