• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کس جماعت سے ہوگا، فیصلہ ہوگیا

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کس جماعت سے ہوگا، فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر شپ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو مل گئی، جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے، وہ کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر شپ پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے تھے۔

منتخب ہونے کے بعد راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید